ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

جمعہ 24 مئی 2019 17:16

ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیراعلیٰ جام کمال خان نے پشتوں آباد بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے،وزیراعلیٰ جام کمال خان نے دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے پولیس اورسیکورٹی فورسز کو شہر بھر میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا۔

متعلقہ عنوان :