Live Updates

اسد عمر ہمیں آپ سے زیادہ پیارے ہیں

علی محمد خان کا محمد زبیر کو اپنے ہی بھائی پر تنقید کرنے پر جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 مئی 2019 17:13

اسد عمر ہمیں آپ سے زیادہ پیارے ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2019ء) : وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے سابق گورنر سندھ اور پاکسان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر سے کہا ہے کہ آپکے بھائی اسد عمر ہمارا اثاثہ ہیں اور آپ سے زیادہ ہمیں پیارے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پروگرام کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔محمد زبیر نے تحریک انصاف حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ اسد عمر کو برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

آپکی حکومت پر کیسے اعتبار کیا جاسکتا ہے۔اس پر علی محمد خان نے کہا کہ خون سے زیادہ مضبوط رشتہ نظریے کا ہوتا ہے اور ہمارا اسد عمر سے وہی رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ ہمارا اثاثہ ہیں اور ہمیں آپ سے زیادہ پیارے ہیں۔آپ ان کی فکر نہ کریں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت اور وزیراعظم عمران خان اسد عمر سے کام لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپکو عمران خان سے وہی مسئلہ ہے جو ملزم کو تھانے دار سے ہوتا ہے۔علی محمد خان کی باتوں پر محمد زبیر مسکراتے رہے۔واضح رہے سیاست کی دنیا میں دو بڑے نام اسد عمر اور محمد زبیر سگے بھائی ہیں تاہم دونوں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہیں تو محمد زبیر ن لیگ کے رہنما ہیں۔ ن لیگ کے دور حکومت میں محمد زبیر گورنر سندھ تعینات رہے۔

2018ء کے الیکشن میں تحریک انصاف نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تو نئی حکومت میں وزارت خزانہ اسد عمر کے حصے میں آئی۔اسد عمر نے وزیر خزانہ بننے کے بعد بھائی کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کیا۔وزیر خزانہ اسد عمرنے اپنے بھائی محمد زبیرکو قوانین ریلکس کر کے گورنر کے طور پرپینشن دینے کی سمری مسترد کر دی تھی ۔ گورنر کو پنشن لینے کے لیے 2 سال تک گورنرکے طور پر کام کرنا لازمی ہوتا ہے۔ محمد زبیر نے18 ماہ بطور گورنر کام کیا ۔ وزیر خزانہ کے پاس اختیار ہے مگر اسد عمر نے قانون پر عمل کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات