وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرور خان کا کوئٹہ بم دھماکہ پر افسوس کا اظہار

جمعہ 24 مئی 2019 17:18

وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرور خان کا کوئٹہ بم دھماکہ پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کوئٹہ بم دھماکہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس کارروائی کو بزدلانہ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ صوبے اور ملک میں امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسے واقعات کروانے والے امن کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہب میں دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، دہشت گردی کے خلاف لڑائی ہماری اور آنے والی نسلوں کی بقا کی لڑائی ہے۔