پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہر لمحہ مستعد و تیارہے،

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی

جمعہ 24 مئی 2019 17:18

پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہر لمحہ مستعد و تیارہے،
لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے ہر لمحہ مستعد و تیارہے،مسلمانوں کو ہمیشہ عددی لحاظ سے بڑے دشمن کے خلاف کامیابی اللہ پر یقین کامل اور پختہ ایمان کے باعث حاصل ہوئی،وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 48ویں پی این اسٹاف کورس کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے،پاک بحریہ کے سربراہ نے ڈگری حاصل کرنے والیگریجویٹنگ آفیسرز بشمول غیر ملکی آفیسرز کو مبارک باد دی اور کہا کہ گریجویٹنگ آفیسرز راست رویے اور انتھک محنت کو اپنا شعار بنائیں،نیول چیف نے اس موقع پر جیو اسٹریٹیجک انوارِمنٹ اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی روشنی ڈالی،کانووکیشن میںپاک بحریہ کے 64جبکہ پاک آرمی کے 3اور پاک فضائیہ کے 5 آفیسرز نے ماسٹرز اِن وار سٹڈیز (میری ٹائم) کی ڈگریاں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گریجویٹنگ آفیسرز میں 16دوست ممالک کے 23 غیرملکی آفیسرز بھی شامل تھے جو پاکستان کے بین الاقوامی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا مظہر ہے۔