تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں ڈکیتی و قتل کی واردات، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا

جمعہ 24 مئی 2019 17:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) تھانہ رتہ امرال کے علاقے سکیم نمبر 7میں ڈکیتی و قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق جمعہ کی صبح ڈھوک منگٹال سکیم نمبر7میں واقع ایک دودھ کی دکان پر ڈکیتوں نے دودھ فروش کو لوٹنے کی کوشش کی جس دوران وہاں پر موجود لوگوں نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو قابوکر لیا جبکہ دوسرے ڈاکو نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک گولی اس کے اپنے ساتھی کے سر پر لگی جو موقع پر جاں بحق ہوا ،ہلاک ہونے والے ڈاکوکی شناخت عزت اللہ کا نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے،پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شوائد اکھٹے کئے جبکہ فرار ہونے والے ڈکیت کی تلاش بھی شروع کر دی۔