پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنن (پی آئی اے) اور عسکری بینک کے درمیان خدمات سے مشترکہ استفادے کے سلسلے میں ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جمعہ مئی 17:40

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنن (پی آئی اے) اور عسکری بینک کے درمیان خدمات ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) اور عسکری بینک کے درمیان خدمات سے مشترکہ استفادے کے سلسلے میں ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے، اس سے دونوں ادارے پاکستان میں بذریعہ عسکری کریڈٹ کارڈ اپنے صارفین کو خدمات فراہم کریں گے،کارڈ استعمال کرنے پر صارف کو اضافی پوائنٹس حاصل ہوں گے۔

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطا بق اس سلسلے میں پی آئی اے ہیڈ آفس میںایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پر پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک اور عسکری بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد ستار نے معاہدے پر دستخط کئے،معاہدے کے مطابق پی آئی اے اور عسکری بینک اپنے صارفین کے لئے مشترکہ طور پر ایک کریڈٹ کارڈ کا اجرا کیا جائے گا جو کہ پی آئی اے کے ایوارڈز پلس فریکوئنٹ فلائر پروگرام سے مر بوط ہو گا، اس کارڈ کے ذریعے پی آئی اے اور عسکری بینک کے صارفین کو پرکشش مراعات دی جائیں گی جن میں نہ صرف فریکوئنٹ فلائر ممبر شپ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری پر ائر مائلز کا حصول بلکہ بطور کسٹمرزاس سے منسلک دوسرے تمام فوائد بھی حاصل ہوں گے، اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک نے دونوں اداروں کے ٹیم ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے کسٹمرز کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک مثبت قدم ہے جو کہ ان سہولیات سے بہتر طور پر استفادہ کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

عسکری بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد ستار نے کہا کہ اس طرح کی جدید ٹیکنالوجی کی حامل سہولیات سے کسٹمرز کو بہتر سروس کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے جو کہ درست سمت میںکامیابی کے لئے ایک بہتر آغاز ہے،تقریب میں پی آئی اے اور عسکری بینک کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :