وزیراعلی سندھ کی کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکے کی مذمت

جمعہ 24 مئی 2019 17:40

وزیراعلی سندھ کی کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکے کی مذمت
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کوئٹہ میں مسجد کے اندر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہیں لیکن ان کو کسی صورت کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کوئٹہ کے علاقے پشین آباد میں قائم رحمانیہ مسجد کے اندر دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :