نیب نے سابق رکن قومی اسمبلی کامران مائیکل اور دیگر تین ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس جبکہ منظور قادر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی

جمعہ 24 مئی 2019 17:50

نیب نے سابق رکن قومی اسمبلی کامران مائیکل اور دیگر تین ملزمان کے خلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق رکن قومی اسمبلی کامران مائیکل اور دیگر تین ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس جبکہ منظور قادر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے، یہ ریفرنس دائر کرنے کی منظوری نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی ہے۔

(جاری ہے)

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ آفیسر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی طور پر تین کمرشل پلاٹس الاٹ کرنے پر سابق رکن قومی اسمبلی کامران مائیکل اور دیگر تین ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے۔

ملزمان پر 110 ملین روپے کی خوردبرد کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے نہر خیام کیس میں سابق ڈائریکٹر جنرل منظور قادر کا اور دیگر کے خلاف اختیارات سے تجاویز کرتے ہوئے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کرنے پر بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے۔ اسی مقدمہ میں میسرز اوشین ویو پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک ملزم حسنین مرزا ولد ذوالفقار مرزا نے غیر قانونی الاٹمنٹ کے ذریعے خریداروں سے 617.18 ملین روپے حاصل کئے۔