پاکپتن ۔ ایم پی اے ساجدہ یوسف نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو غیر ملکی سازش قرار دے دیا

جمعہ 24 مئی 2019 17:56

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ایم پی اے ساجدہ یوسف نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو غیر ملکی سازش قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان پاکستانی معیثت کو کمزور بنانے کیلیے بیرون ممالک کی ایک سازش ہے جس کو ہم نے مل ناکام بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ذخیرہ کیے ہوئے ڈالر کو مارکیٹ میں لا کر پاکستانی کرنسی میں ایکسچینج کریں،اپنے مفاد کیلیے پیسوں کا ذخیرہ شرعی لحاظ سے بھی غلط ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم غیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے اور پاکستانی مصنوعات کو خرید کو پاکستان کی معیثت کو مستحکم بنائیں اور ایک محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :