پی ٹی ایم کی رہنما گلالئی اسماعیل کے خلاف کارروائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعہ 24 مئی 2019 17:57

پی ٹی ایم کی رہنما گلالئی اسماعیل کے خلاف کارروائی کے لیے اسلام آباد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پی ٹی ایم کی رہنمائ گلالئی اسماعیل کے خلاف کارروائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست جمعہ کو وکیل شعیب رزاق نے دائر کی۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گلالئی اسماعیل ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہے، گلالئی اسماعیل نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کیں اور ملک میں لسانیت اور تعصب کو فروغ دینے کی کوشش کی،گلالئی اسماعیل کی تقاریر اور سوشل میڈیا پر پوسٹس پر پابندی لگائی جائے۔

متعلقہ عنوان :