Live Updates

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کا ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ

جمعہ 24 مئی 2019 18:05

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ڈی سی صالحہ سعید کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل صفدر حسین ورک نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا،انہوں نے منڈی میںسبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیااورسبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا،انہوں نے سبزی منڈی میں تعینات ملازمین کی حاضری بھی چیک کی، اے ڈی سی جی صفدر ورک نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کا عمل جاری رہے گا،ڈی سی کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے نہرو پارک اسلام پورہ رمضان بازار کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے پھلوں و سبزیوں کا معیار چیک کیااوررمضان بازار میں کھجوروں کی کوالٹی بھی چیک کی،اے ڈی سی جی نے رمضان بازار میں خریداری کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے بازار میں دی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیااوررجسٹر اندراج چیک کیا،انہوں نے ملازمین کی حاضری بھی چیک کی،ڈی سی صالحہ سعید کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان بدرنے میاں پلازہ رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا،انہوںنے رمضان بازار میں انتظامات اورفیئر پرائس شاپ پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیا،انہوں نے بازار میں سکیورٹی معاملات پر ڈی ایس پی ٹائون شپ سے گفتگو کی،اے سی رائیونڈ نے رمضان بازار میں عید سٹالز سائٹ کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ 17عید سٹالز میاں پلازہ رمضان بازار میں قائم کئے جائیں گے، انہوں نے سول ڈیفنس کے ملازمین کو بازار میں بہترین انتظامات اور بزرگ شہریوں کی کیئر کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے رمضان بازار میں عوام کی شکایت پر اشیاء ضروریہ کی قیمتو ں کے بارے میں پوچھا اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :