جا معہ زرعیہ میں شعبہ بانٹی سے ریٹائرڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مزمل سلیم قریشی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعہ 24 مئی 2019 18:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) : زرعی یونیورسٹی فیصل آباد شعبہ بانٹی سے ریٹائرڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مزمل سلیم قریشی جوگزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے تھے‘ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سائنس بلاک کے لیکچر تھیٹر میں منعقد ہونے والے تعزیتی اجلاس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے کی جبکہ ڈین کلیہ سائنسز ڈاکٹر محمد اصغر باجوہ‘ چیئرمین شعبہ باٹنی ڈاکٹر منصور حمید‘ ڈاکٹر صادق‘ ڈاکٹر ممتازسیال‘ ڈاکٹر نعیم‘ ڈاکٹر عرفان‘ ڈاکٹر شہباز اور ڈاکٹر شاہد نے مرحوم ڈاکٹر مزمل سلیم قریشی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ ڈاکٹر مزمل سلیم قریشی مرحوم کی تعلیمی و تحقیقی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے حسن اخلاق سے سینکڑوں لوگوں کو متاثر کیا اور شعبہ کی نیک نامی میں اضافے کا باعث بنے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مرحوم مزمل قریشی غریب اور مستحق طلبہ کی خاموشی سے مدد کر دیا کرتے تھے اور ملک کے غریب اور کم وسائل کے حامل افراد کیلئے فکر مند رہتے تھے۔ اجلاس کے اختتام پر مرحوم ڈاکٹر مزمل قریشی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :