مہران یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کی ہنگامی جنرل باڈی کا اجلاس، عہدیداران اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعہ 24 مئی 2019 18:22

حیدرآباد24۔ مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) مہران یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن (میوٹا) کی ہنگامی جنرل باڈی ٹیچرس کامن روم میں منعقد ہوئی، جس میں میوٹا کے عہدیداران اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میوٹا کے صدر غلام عباس مہر کی صدارت میں منعقدہ جنرل باڈی میں یہ اتفاقِ رائے سے مطالبا کیا گیا کہ سائبر کرائیم کی خبروں سے جامعہ کی ادارتی ساکھ متاثر ہو رہی تھی، اس لئے جنرل باڈی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ سائبر کرائم میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف درس کے خلاف جامعہ کے قواعد و قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے اور مطلوبہ جانچ کر کے یہ معاملہ سینڈیکیٹ کے سامنے لایا جائے۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اگر سینڈیکیٹ کی طرف سے ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو کلاسوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جنرل باڈی میں کاشف درس کی جانب سے جھوٹی آئی ڈی کے نام سے جامعہ کے معزز اساتذہ، وائس چانسلر اور افسران کی ذاتی ساکھ کو متاثر کرنے جیسے گھنونے کام کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ میوٹا نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ قانون لاگو کرنے والے ادارے اس ضمن میں اپنی جانچ کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے سائبر کرائم کے تحت ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں تا کہ آئندہ کوئی بھی جعلی آئی ڈی استعمال کر کے کسی کی ذات اور پروفیشنل ساکھ کو متاثر کرنے کی جرات نہ کرے میوٹا کی جانب سے جامعہ کی انتظامیہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :