صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں صارف کو فی کس 2 کلو تک چینی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
1 رمضان المبارک سے صوبہ بھر میں رمضان بازار عید بازار میں بدل جائیں گے، سید صمصام علی بخاری
جمعہ 24 مئی 2019 18:31
(جاری ہے)
چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے برآمدات پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ،پنجاب حکومت نے چینی کی برآمد پر ربیٹ بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ بات صوبائی وزیر اطلاعات نے کابینہ کے اجلاس کے بعد ڈی جی پی آر آفس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتائی، صوبائی وزیر نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں زمین سے پانی نکال کر استعمال کرنے والی بیوریج کمپنیوں اور واٹر بوٹلنگ پر فی لٹر ایک روپیہ ایکوافر ٹیرف لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے،واسا، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ آبپاشی اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کریں گے،سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وصول ہونے والی رقم کیلئے علیحدہ اکاؤنٹ قائم کیا گیا ہے،واٹر چارجز کی وصولی اور استعمال کا جامع میکانزم بنایا جائے گا،صوبائی وزیر نے بتایا کہ کابینہ نے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کانام تبدیل کرکے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رکھنے کی منظوری بھی دے دی ہے، اتھارٹی کا دائرہ کار ڈی جی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،صمصام بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ کابینہ کو سکول ایجوکیشن کے اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی میں ترامیم سے آگاہ کیا گیا،ٹیچرز کی ای ٹرانسفر پالیسی کے بارے میں پارلیمانی پارٹی کو بھی بریفنگ دی جائے گی،کابینہ کے اجلاس میں میرج وبینکوئیٹ ہالز اور مارکی کیلئے زیراستعمال زمین کے حوالے سے ایل ڈی اے قوانین میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کرنے پر کابینہ کے ارکان نے اظہار اطمینان کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخواہ میں احتجاج کا مشورہ دیدیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.