نوجوان نسل شدید ڈپریشن کا شکار،لوگ خوشیاں تلاش کرتے کرتے سکون تک بھول گئے، سب کچھ ہونے کے باوجود زندگی سے مطمئن نہیں، پروفیسرڈاکٹرآفتاب آصف

جمعہ 24 مئی 2019 18:55

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی و میو ہسپتال لاہور کے شعبہ سائیکاٹری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب آصف نے کہا ہے کہ آج کل نوجوان نسل شدید ڈپریشن کا شکار ہے اور اس کی بڑی وجہ صرف دوسروں سے مقابلہ ہے ،ْ یہاںاے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہاکہ موجودہ نفسا نفسی کے دور میں لوگ خوشیاں تلاش کرتے کرتے زندگی کا سکون تک بھول گئے ہیں ،ْ لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے پاس زندگی کی ہر آسائش فوری آ جائے جس کی وجہ سے لوگ قلبی و روحانی سکون سے محروم ہیں ،ْ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے خوشیاں اور طرح کی ہوتی تھیں لوگ تہواروں اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول رہتے تھے ، آپس میں گھل مل کر رہنے سے ایک دوسرے سے اپنا دکھ درد بیان کرتے تھے جس سے وہ اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرتے تھے جبکہ آج کل نفسا نفسی کا دور ہے ہرکوئی کسی نہ کسی مسئلہ میں الجھا ہوا نظرآتا ہے،لوگ سکون ایسی چیزوں میں تلاش کر رہے ہیں جس میں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ،ْ انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس طرح کے مریض آتے ہیں جن کے پاس سب کچھ ہوتا ہے لیکن وہ زندگی سے مطمئن نہیں ہوتے۔

متعلقہ عنوان :