عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والے سرکاری ملازمین کیلئے وزیراعلیٰ آفس سے این اوسی لینے کی شرط عید تک ختم کر دی

جمعہ 24 مئی 2019 18:55

عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والے سرکاری ملازمین کیلئے وزیراعلیٰ آفس ..
لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اقدام کیاہے،جس کے تحت سرکاری ملازمین عید تک متعلقہ مجازاتھارٹی سے اجازت لے کرعمرہ کیلئے سعودی عرب جاسکیں گے اورانہیں این او سی کیلئے وزیراعلیٰ آفس سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ آفس سے این اوسی لینے کی شرط عید تک ختم کی ہے اوراس اقدام سے سرکاری ملازمین کیلئے عمرہ کیلئے بیرون ملک روانگی کے مراحل آسان ہوں گے۔