Live Updates

تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے، نئے بلدیاتی نظام کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی

وزیراعظم عمران خان کی دورہ کراچی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 24 مئی 2019 18:55

تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے، نئے بلدیاتی نظام ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے، نئے بلدیاتی نظام کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کے وفد نے ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ، فیصل ووڈا، اشرف قریشی، جی ڈی اے کے رہنماء ارباب غلام رحیم، نصرت سحر عباسی، صدر الدین شاہ راشدی، نند کمار اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران سندھ کی مجموعی و سیاسی صورتحال، سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اتحادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات