سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ کی کوئٹہ مسجد میں دھماکہ مذمت

جمعہ 24 مئی 2019 18:55

سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ کی کوئٹہ مسجد میں دھماکہ مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کوئٹہ مسجد میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ معصوم انسانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسان نہیں درندے ہیں۔ سیکورٹی اداروں کو دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک انتہائی چوکس اور ہوشیار رہنا ہوگا تاکہ امن دشمنوں کو تخریب کاری کا موقع نہ مل سکے۔