17رمضان المبارک یوم غزوہ بدراسلام کا سب سے پہلا اور عظیم الشان معرکہ ہے،عظیم بلوچ

جمعہ 24 مئی 2019 19:02

حیدرآباد۔. (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی سندھ عظیم بلوچ نے زون جماعت اسلامی زون لطیف آباد کے زیر اہتمام یوم بدر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17رمضان المبارک یوم غزوہ بدراسلام کا سب سے پہلا اور عظیم الشان معرکہ ہے غزوئہ بدر میں حضور سید عالم ﷺ اپنے تین سو تیرہ (313) جاں نثاروں کے ساتھ مدینہ منورہ سے روانہ ہوئے لشکر اسلام کی کل تعداد 313 تھی، جس میں سے 60 مہاجرین اور 253 انصار تھے۔

(جاری ہے)

اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں اس معرکہ کو ’’یوم الفرقان‘‘ (یعنی حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والے دن) کے نام سے تعبیر فرمایا ہے، یعنی یہ وہ دن ہے جب حق و باطل، خیروشر اور کفر و اسلام کے درمیان فرق آشکار ہوگیا اور اقوامِ عالم کو بھی پتا چل گیا کہ حق کا علم بردار کون ہے اور باطل کا نقیب کون ہے انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم یہ تھوڑی دیر کو یہ سوچیں کہ اس زمانے میں 17رمضان کو مسلمانوں کو کس قدر مشکلات در پیش تھیں دنیا کی تاریخ میں لڑائیوں اور جنگوں سے بھری پڑی ہے لیکن وہ جنگ جس کا مدعانہ جناں گیری ہو نہ اقتدار کا شوق نہ مال غنیمت جمع کرنے کا لالچ ، بلکہ صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے ہو آپ تمام غزوات اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو ان میں دو ہی چیزیں قدر مشرک نظر آئیں گیں اول جہاد فی سبیل اللہ اور اپنی مدافعت ، اسلام کی پہلی جنگ بد ر بھی مسلمانوں نے اپنی مدافعت میں مشرکین مکہ سے لڑی اور فتح حاصل کی آخر ہم بھی تو اس دین کے پیرو کار ہیں اسی اللہ کے ماننے والے ہیں پھر کیوں اس قدر بڑی تعداد میں ہونے کے باوجود اتنے بے بس اور ذلیل و خوار ہیں اس بارے میں ہم سب کو سوچنے کی ضرورت ہے اپنی اصلاح کی ضرورت ہے کہ یہ محض ایک تاریخ واقعہ نہیں کہ جس میں مسلمانوں نے اپنے خون بہا کر فتح حاصل کی بلکہ ہم سب کے لیے ایک پیغا م بھی ہے اس کے علاوہ ہیر آباد میں جماعت اسلامی ذون شمالی کے تحت یوم بدر کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سکریٹری عبدالویدقریشی نے کہا کہ یوم بدر ایک ایسا عظیم معرکہ ہے جس نے حق و باطل کا فرق واضح کردیا انہوں نے کہاکہ مسلمان تعداد اور ساز و سامان سے زیادہ جذبہ ایمانی اور اللہ کی رحمت پر یقین رکھتا ہے اور اسی جذبہ ایمانی نے بڑے سے بڑے طاغوت اور لشکروں کو شکست سے دوچار کیا ہے ۔