افغانستان ، کار بم دھماکہ ، 10 عام شہری زخمی

جمعہ 24 مئی 2019 19:51

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) افغانستان میں کار بم دھماکہ کے نتیجے میں دس عام شہری زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ قندھار کے ضلع ہنومینا میں کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دس عام شہری زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دھماکے سے متعدد گھر بھی تباہ ہو گئے ۔ ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کا نشانہ انٹیلی جنس ادارے کے صوبائی عہدیدار کا گھر تھا اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ ۔