حکومت کا آئندہ بجٹ میں 7 کھرب 75 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا ارادہ
ریونیو منصوبے کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے آخری دور میں بھی پیش کیا گیا،پاکستان میں 300 کمپنیاں 85 فیصد ٹیکس ادا کرتی ہیں۔رپورٹ
جمعہ 24 مئی 2019 19:57
(جاری ہے)
اس حوالے سے جب چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے بات کی گئی تو انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ آئی ایم ایف کو فراہم کیا جانے والا ریونیو پلان ان کی نظر سے گزرا یا نہیں البتہ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے یہ ضرور کہا کہ ’ہم آئندہ سال کے لیے مالی اہداف کو پورا کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کررہے ہیں اور اس جانب توجہ دے رہے ہیں کہ اس ہدف میں سے کتنا ٹیکس کے ذریعے پورا ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے‘۔
تاہم انہوں نے مالی اہداف یا نئے ٹیکس کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا البتہ ان کا کہنا تھا کہ ’ان اعداد و شمار کو آئندہ چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی، ا?پ کو جلد معلوم ہوجائے گا‘۔شبر زیدی نے بار بار اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر سختی نہیں کی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ ’پاکستان میں 300 کمپنیاں 85 فیصد ٹیکس ادا کرتی ہیں‘ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ میں ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی اور کسی اور کے ٹیکس کی ذمہ داری اٹھائے۔واضح رہے کہ ا?ئی ایم ایف کو فراہم کردہ ریونیو پلان کے مطابق حکومت دوسرے بجٹ (21-2020) میں 16 کھرب 40 ارب 30 کروڑ کے ریونیو اقدامات متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کے بعد مالی سال(22-2021) 26 کھرب 4 ارب 50 کروڑ کے ٹیکس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ا?ئی ایم ایف نے حکومت کو مالی سال 20-2019 کے لیے 50 کھرب 50 ارب روپے کا ریونیو ہدف دیا تھا تاہم ایف بی ا?ر نے اسے کم کر کے 50 کھرب یا 50 کھرب 20 ارب تک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔تاہم ریونیو اقدامات کے یہ ابتدائی تخمینے ہیں اور 11 جون کو متعارف کروائے جانے والے بجٹ سے قبل اس میں تبدیلی ا?سکتی ہے۔ا?مدن کا یہ تخمینہ اس اندازے پر قائم کیا گیا ہے کہ ملکی معیشت 4 فیصد سالانہ کے اعتبار سے ترقی کرے گی اور مہنگائی کی شرح 9.4 فیصد جبکہ ریونیو کی شرح نمو 13.4 فیصد سالانہ رہے گی۔اگر ان اقدامات پر عمل کیا گیا تو سال 22-2021،جس سال ا?ئی ایم ایف پروگرام ختم ہوگی، تک مجموعی ملکی پیداوار میں ملک کے ٹیکس کی شرح 15.4 فیصدتک بڑھ جائے گی جبکہ حکومت نے ٹیکس دہندگان کی تعداد 19 لاکھ سے بڑھا کر 26 لاکھ کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔مزید قومی خبریں
-
شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید خان، سیمابیہ طاہر ،شیر افضل مروت عامر مغل و دیگر کی ضمانت کنفرم
-
پرویز الٰہی جیل کے واش روم میں گرگئے، معمولی فریکچر ہو گیا‘ عدالت میں رپورٹ پیش
-
ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار
-
ای او بی آئی: انتظامیہ کی سنگین غفلت ، دس برس گزر جانے کے بعد بھی برطرف افسران سے 140 سرکاری گاڑیاں اور لیپ ٹاپ بازیاب نہ ہوسکے
-
سندھ ہائی کورٹ ، عورت مارچ کے نام پرمخصوص خواتین کی جانب سے فحاشی پھیلانے کے خلاف درخواست پرڈپٹی کمشنرودیگر کو نوٹس جاری
-
سندھ ہائی کورٹ ، سہارن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی زمین بلڈرزکو دینے کے الزام سے متعلق درخواست کی مزیدسماعت 4 ہفتوں تک ملتوی
-
خواتین کی بڑی تعداد کا شعبہ زراعت سے وابستہ ہونا خوش آئند ہے ، نفیسہ شاہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ ، زیر تکمیل کاموں کا جائزہ لیا
-
لاہور،اچھرہ بازار واقعہ میں ملوث 4 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
پنجاب میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 3288افرادگرفتار، 1181مقدمات درج
-
پرویزالٰہی سمیت پانچ امیدواروں کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.