Live Updates

وقت دورنہیں جب ملکی معیشت مستحکم اورقوم خوشحال ہوگی، فردوس عاشق اعوان

ایک دہائی بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ ایک نیا ریکارڈ ہی:ٹوئٹ

جمعہ 24 مئی 2019 19:57

وقت دورنہیں جب ملکی معیشت مستحکم اورقوم خوشحال ہوگی، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک دہائی بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ ایک نیا ریکارڈ ہے، گزشتہ دو دن میں حصص کے کاروبار میں یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات