پی پی رہنماؤں کیخلاف اقامہ رکھنے کامعاملہ ‘سماعت 31 مئی تک ملتوی

جمعہ 24 مئی 2019 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنماؤں فریال تالپور، منظور وسان، ناصر حسین ، سہیل انور سیال اور دیگر کیخلاف اقامہ رکھنے پر نااہل قراردینے کی درخواستوں پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں فریال تالپور،منظور وسان، ناصر حسین، سہیل انور سیال اور دیگر کیخلاف اقامہ رکھنے نااہل قرار دینے کی درخواستوں کی سماعت ہوئی،وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ اسٹیٹمنٹ کے بغیر جمع کرائے دستاویزات قابل قبول نہیں،وکیل صفائی نے کہا کہ درخواست گزار نے آمدنی یا اقامہ سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے،سہیل انور سیال کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ درخواست پر جواب کی تیاری کیلئے مہلت دی جائے ،عدالت نے فریال تالپور اور دیگر کے اقامہ رکھنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت31مئی تک ملتوی کردی۔