پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 26 ارب 27 کروڑ روپے جاری

جمعہ 24 مئی 2019 20:01

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 26 ارب 27 کروڑ روپے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 26 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کے دوران 26 ارب 69کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے کراچی کوسٹل پاور پراجیکٹ یونٹ ون اور ٹو کیلئے 20 ارب، خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں یورینیم مائننگ پراجیکٹ کیلئے 80 کروڑ ، نیسکام اسلام آباد کیلئے 28 کروڑ 47 لاکھ، اٹامک انرجی سنٹر ہسپتال نوری کی اپ گریڈیشن کیلئے ایک ارب 48 کروڑ، نیوکلیئر انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر ٹنڈو جام کی اپ گریڈیشن کیلئے 19 کروڑ، گلگلت انسٹیٹیوٹ آف میڈیسن کیلئے 75 کروڑ 53 لاکھ، میانوالی میں فیول فیبریکیشن پلانٹ کیلئے 14 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :