امریکا نے عراق کوایران سے بجلی اور گیس درآمد کرنے پر پابندیوں سے استثنی دے دیا

جمعہ 24 مئی 2019 20:20

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) امریکا نے عراق کو ایران سے بجلی اور گیس درآمدات کرنے سے متعلق یکطرفہ پابندیوں سے استثنی دے دیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ناظم الامور نے گزشتہ روز ملکی اور غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عراق کو پابندیوں سے استثنی ملنے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

جوی ہڈ کا کہنا تھا کہ عراق، ایران سے بجلی اور گیس فراہم کرنے کے حوالے سے ہماری پابندیوں سے مستثنی ہے تاہم امریکا اس شعبے میں عراق کی خودانحصاری کی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی نائب سفیر کا بیان ایسے وقت میں آیا جب امریکہ حالیہ مہینوں سے بارہا عراق پر ایران سے توانائی حاصل نہ کرنے پر دبائو ڈالتا رہا جبکہ عراقی حکام نے یہ بات واضح کردی ہے کہ کم سے کم آئندہ3 سال تک ایرانی توانائی سے خودانحصاری ممکن نہیں ہی