Live Updates

وزیر اعظم نے ایشین گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے قومی اتھلیٹس کوزیر التوا انعامات دینے کی ہدایت کر دی

جمعہ 24 مئی 2019 20:20

وزیر اعظم نے ایشین گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے ایشین گیمزسمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھانے اور پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے قومی اتھلیٹس کوطویل انتظار اور تاخیر کے بعد کیش انعامات دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذارئع کے مطابق ایشین گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کیلئے تمغے جیتنے والے قومی اتھلیٹس طویل عرصے سے وفاقی حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی کے منتظر تھے اوراس معاملے کو جب وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس میں لایا گیا تو انہوں نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو دنیا میں پاکستان کا نام کھیلوں کے میدان میں روشن کرنیوالے قومی اتھلیٹس کو انعامات دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ اس حوالے سے دو اجلاس بھی کر چکی ہے اور امکان ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی۔۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات