کوہلو میں لیویز کی بڑی کارروائی ،تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

تحصیل ماوند کے علاقے مخی میں تخریب کاروں کے کمپائونڈ سے زیر زمین چھپایا گیاتخریبی مواد برآمد

جمعہ 24 مئی 2019 20:20

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) کوہلو میں لیویز کی بڑی کاروائی ،تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ،تحصیل ماوند کے علاقے مخی میں تخریب کاروں کے کمپائونڈ سے زیر زمین چھپایا گیاتخریبی مواد برآمد، ،، تفصیلات کے مطابق لیویز فورس نے حساس اداروں کی اطلاع پر تحصیل ماوند کے علاقے مخی میں خفیہ اطلاع پر تخریب کاروں کے کمپاونڈ پر کارروائی،کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ قبضے میںلیکر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے،اسلحے میں 12.7 گن 01عدد،12.

(جاری ہے)

7 راؤنڈ270،ایل ایم جی گن، 01،آر پی جی 7 راؤنڈ،03،آر پی جی 7 فیوز، 03، 12.7 چین. 02، 12.7 میگزین 01عدد،ہزاروں کی تعداد میں اسکیل رونڈ شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے جمعہ کے روز لیویز لائن میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل ،تحصیلدار عبدالصمد مری ،رسالدار میجر شیر محمد مری کے ہمراہ میڈیا کے سامنے اسلحہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ اور بارودی مواد ضلع میں تخریب کاری کے لئے استعمال ہونا تھا تاہم لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوِئے اسلحے کو برآمد کرکے ضلع کوبڑی تباہی سے بچا لیا ہے لیویز کے پہنچتے ہی تخریب کار رات کے تاریکی کا فائدہ لیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :