خوشی ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، وینا ملک

جمعہ 24 مئی 2019 20:41

خوشی ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، وینا ملک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) پاکستانی ٹی وی و فلم اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق وینا ملک نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ریئلٹی شو کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اداکاری اور رقص سیکھنے کے لئے زیادہ سکولز یا تربیتی ادارے نہیں ہیں لیکن مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور اس شو کے زریعے باصلاحیت افراد کو ایک بہترین پلٹ فارم ملا ہے اور میرا خیال ہے کہ اس شو سے گلوکاری، اداکاری، کامیڈی اور رقص میں بہت زبردست ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رئیلٹی شو کے آڈیشن میں پاکستان بھر سے 15000امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 90فیصد امیدواروں نے کوئی پروفیشنل ٹریننگ نہیں لی بلکہ اپنے بل بوتے پر سیکھا ہے، شو کی تشہیر عید کے بعد کی جائے گی لیکن ابھی اس حوالے سے باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شو کا نام ابھی نہیں رکھا گیا جو عید کے بعد آن ایئر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :