پاکستانی فنکار کبری خان کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا

بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ نہایت شاندار ڈھولک بجانے میں بھی مہارت رکھتی ہیں

جمعہ 24 مئی 2019 20:48

پاکستانی فنکار کبری خان کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) پاکستانی فنکار کبری خان کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیاکنری خان ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت شاندار ڈھولک بجانے کی مہارت بھی رکھتی ہیں اور اس کا اندازہ ایک ویڈیو سے ہوگیا۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ محسن عباس حیدر بھی موجود ہیں۔

اس ویڈیو میں محسن عباس حیدر 'جیوے بنڑا' گانے کی گلوکاری کررہے ہیں جبکہ کبری موسیقی دینے میں ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ محسن عباس حیدر ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شاندار گلوکار بھی ہیں۔وہ اپنے کیریئر میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتے آرہے ہیں جبکہ کوک اسٹوڈیو میں بھی کئی مرتبہ گانا گا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ویڈیو میں جو بات حیران کرنے والی تھی وہ کبری کا ٹیلنٹ ہے۔اداکارہ محسن عباس کی گلوکاری کے ساتھ ٹیبل کی مدد سے ڈھولک بجانے جیسا میوزک دے رہی ہیں۔اس ویڈیو میں ان دونوں اداکاروں کے ساتھ ان کے دوست علی حسن بھی موجود ہیں۔اس ویڈیو پر اداکارہ کے کئی ساتھیوں نے ان کے اس ٹیلنٹ کی تعریف بھی کی۔گلوکارہ عائمہ بیگ نے کمنٹ کیا کہ وہ کبری کے اس ٹیلنٹ سے خوب متاثر ہوئیں۔جبکہ میکال ذوالفقار نے میوزک کی بیٹ کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :