چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

کیمبرج یونیورسٹی کی تاریخ میں چیف جسٹس پہلے پاکستانی ہیں جوخطاب کریں گے

جمعہ 24 مئی 2019 20:54

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے منفرد اعزاز اپنے نام حاصل کرلیاوہ کیمبرج یونیورسٹی یونین سے خطاب کریں گے ،کیمبرج یونیورسٹی کی تاریخ میں چیف جسٹس پہلے پاکستانی ہیں جوخطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کیمبرج یونیورسٹی یونین سے خطاب کریں گے ،چیف جسٹس کاکیمبرج یونیورسٹی میں خطاب 9 جون کوہوگا ،کیمبرج یونیورسٹی کی تاریخ میں چیف جسٹس پہلے پاکستانی ہیں جوخطاب کریں گے ،کیمبرج یونیورسٹی میں امریکی صدورسمیت وسربراہان خطاب کرچکے ہیں ،چیف جسٹس کیساتھ ملائیشیا اورنیپال کے وزرائے اعظم بھی مدعو ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی۔