سینیٹر منظور کاکڑ کی پشتون آباد مسجد میں دھماکے کی مذمت

ماہ رمضان میں بم دھماکے کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ،رہنما بی اے پی

جمعہ 24 مئی 2019 20:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر منظور کاکڑ نے پشتون آباد میں ہونے والے مسجد میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں بم دھماکے کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں اور ایک منظم سازش کے تحت حالات کو خراب کئے جارہے ہیں دہشتگردی کے خلاف سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا صوبائی حکومت شہداء اور زخمی ہونے والے افراد کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے صوبائی حکومت بھر پور کارروائی کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے مگر بد قسمتی سے کچھ دشمن عناصر قوتیں اپنے آقائوں کو خوش کرنے کیلئے مسجدوں میں دھماکے کر کے بے گناہ اور نہتے انسانوں کا قتل عام کررہے ہیں جو کہ اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے اسلام پر امن رہنے کی تلقین کرتا ہے بے گناہ انسانوں کی قتل عام سے کیا فائدہ مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کرے انہوں نے پارٹی ورکروں کو فوری طور پر ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال جاکر زخمیوں کو خون کا عطیہ دے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :