اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت نے پٹرول پمپوں پر اچانک چھاپوں کے دوران پیمانے اور نرخ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد

جمعہ 24 مئی 2019 21:18

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت نے پٹرول پمپوں پر اچانک چھاپوں کے دوران پیمانے اور نرخ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر کو شکایات ملی تھیں کہ انڈس ہائی وے کے بنوں ڈیرہ سیکشن پر واقع پٹرول پمپوں میں نہ صرف پیمانی(گیج) میں گڑ بڑ کی گئی ہے بلکہ بعض فلنگ سٹیشنوں پر پٹرول اور ڈیزل زائد نرخ پر فروخت کیا جارہا ہے ،ان شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر عید نواز شیرانی نے غزنی خیل اور درہ پیزو کے مابین انڈس ہائی وے پر واقع پٹرول پمپوں پر اچانک چھاپے مارے ۔

انہوں نے فی لٹر پیمانہ اور نرخ چیک کئے اور خلاف ورزی پر کئی پٹرول پمپ مالکان پر جرمانے عائد کردیئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیمانے میں گڑبڑ برداشت کی جائے گی نہ پٹرول پمپوں کو من مانے داموں پٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :