سینئر وزیر سیاحت عاطف خان اور وزیر بلدیات شہرام ترکئی کا دورہ کاغان

دونوں وزراء نے عید کے فوری بعد سیاحتی سیزن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ qاس سال کاغان میں 17 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے،عاطف خان

جمعہ 24 مئی 2019 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ اس سال سیاحتی سیزن میں صرف کاغان کی جانب 17 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے اسکے علاوہ سوات کی طرف 22 لاکھ سے زیادہ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔سیاحوں کو سیزن کے موقع پر بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ کاغان اور ناران کے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات شہرام ترکئی سمیت محکمہ سیاحت کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔سینئر وزیر عاطف خان اور وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی سمیت سیاحتی سیزن شروع ہونے سے قبل انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں سیاحتی سیزن میں ٹریفک کا نظام برقرار رکھنے اور صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔سینئر وزیر نے کہا کہ محکمہ سیاحت ٹھنڈیانی ایبٹ آباد،ناران کاغان اور بشی گرام سوات میں اعلی معیار کے کیمپنگ پاڈز قائم کر چکا ہے جبکہ سوات میں گبین جبہ، گولن گول،بیاڑی، اناکڑ اور الائی میں کیمپنگ پاڈز لگانے کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :