نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی نے پشاور سمیت صوبے کے 17اضلاع کے 144شہریوں کو طلب کر لیا

جمعہ 24 مئی 2019 21:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی نے پشاور سمیت صوبے کے 17اضلاع کے 144شہریوں کو طلب کر لیا ہے نادرا کی جانب سے جاری کردہ ان 144شہریوں کو کہا ہے کہ وہ دو ہفتے کے اندر اندر اپنے متعلقہ نادرا کے زونل دفاتر میں تمام ضروری دستاویزات کے ہمراہ حاضر ہو بصورت دیگر نادرا ان کے خلاف اور ان کی فیملی کے خلاف یکطرفہ کاروائی کرینگے ان میں سے بعض کے شناختی کارڈ کو مشکوک قرار دیا گیا ہے جبکہ بعض کے شناختی کارڈ پہلے سے ہی بلاک کئے جا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

نادرا نے پشاور کے 63افراد کو سوات کے تین شہریوں کو ، ٹانک کے ایک ، بنوں کے ایک ، باجوڑ کے ایک ، وزیرستان کے ایک ، لکی مروت کے دو ، ابیٹ آباد کے ایک ، چارسدہ کے تین ، ڈی آئی خان کے تین ، مالاکنڈ کے ایک ، مردان کے چار ، نوشہرہ کے ایک ، مانسہرہ کے ایک ، کوہاٹ کے پانچ ، دیر کے 27، ہنگو کے اٹھارہ ، ضلع خیبر کے نو ، کرم کے 11، شہریوں کو طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :