ٓمحکمہ ماحولیات پنجاب نے رواں سال اکتوبر کے مہینے میں لاہور میں شدید سموگ کی پیشگوئی کر دی

جمعہ 24 مئی 2019 21:49

ٓمحکمہ ماحولیات پنجاب نے رواں سال اکتوبر کے مہینے میں لاہور میں شدید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) محکمہ ماحولیات پنجاب نے رواں سال اکتوبر کے مہینے میں لاہور میں شدید سموگ کی پیشگوئی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ رواں سال ماہ اکتوبر میں لاہور میں شدید سموگ چھانے کا خطرہ ہے اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ جس پر یکم ستمبر 2019ء سے نوٹس کے اجراء کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :