وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد نواز خان کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی

جمعہ 24 مئی 2019 21:52

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد نواز ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد نواز خان کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محمد نواز خان کو اس ترقی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ آفیسر اس سے پہلے سابق وزرائے اعلیٰ پرویز خٹک اور امیر حیدر خان ہوتی کے ساتھ بھی رہ چکے ہیں۔ محمد نواز خان نہایت ہی محنتی اور ایماندار افسر ہیں۔ تمام عوامی نمائندہ گان اور انتظامیہ کے سینئر افسران ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔