Live Updates

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے اجراء سے متعلق گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاس

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام حکومت کے اہم ترین اور کلیدی منصوبوں کا حصہ ہے،اس کا مقصد کم آمدنی والے افراد کے اپنے ذاتی رہائشگاہ کے خواب کوحقیقت کا روپ دینا ہے، ہاؤسنگ کے شعبے میں مختلف منصوبوں کے آغاز سے سندھ کے لوگوں خصوصا نوجوانوں کو کاروبار اورروزگار کے مواقع میسر آئیں گے، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں نجی شعبے کی دلچسپی نہایت حوصلہ افزا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

جمعہ 24 مئی 2019 22:02

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے اجراء سے متعلق گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسمعیل، وفاقی وزراء علی زیدی، فیصل واوڈا، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی نعیم الحق، عقیل کریم ڈھیڈی، ضیغم محمود رضوی، عارف حبیب، نجیب ہارون، آفتاب صدیقی، فردوس شمیم نقوی، ثمر علی خان، صالح احمد فاروقی نے شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ کے بڑے شہروں میں کم آمدنی والے افراد کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت مختلف منصوبے شروع کرنے پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام حکومت کے اہم ترین اور کلیدی منصوبوں کا حصہ ہے جس کا مقصد کم آمدنی والے افراد کے اپنے ذاتی رہائشگاہ کے خواب کوحقیقت کا روپ دینا ہے۔

(جاری ہے)

ہاؤسنگ کے شعبے میں مختلف منصوبوں کے آغاز سے سندھ کے لوگوں خصوصا نوجوانوں کو کاروبار اورروزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور متعدد متعلقہ صنعتوں کو فروغ اور معیشت کا پہیہ چلے گا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں نجی شعبے کی دلچسپی نہایت حوصلہ افزا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ نجی شعبہ اس ضمن میں پارٹنر بنے۔ اس موقع پر پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو مزید موثر بنانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات