Live Updates

سندھ تقسیم نہیں ہو گا ، تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کی مخالف ہے ، عمران خان

نئے بلدیاتی نظام کیب عد سندھ میں تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی، اتحادی جماعتوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 24 مئی 2019 22:06

سندھ تقسیم نہیں ہو گا ، تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کی مخالف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ تقسیم نہیں ہو گا۔ انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کی مخالفت ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کیب عد سندھ میں تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتں کے وفد نے ملاقات کی وفد نے ارباب غلام رحیم ‘ نند کمار‘ نصرت سحر عباسی‘ صدر الدین راشدی اور حکومتی ارکان فیصل واوڈا ‘ فردوس شمیم نقوی‘ خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ شامل تھے۔

ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور وفاقی حکومت کی طرف سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں مزید ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے نئے بلدیاتی نظام کے بعد سندھ میں تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات