سجاول: ضلع بھرمیں رمضان المبارک میں امن امان کو مستحکم رکھنے کے لئے رینجرز اور پولیس کاسرچ آپریشن

جمعہ 24 مئی 2019 22:08

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) ضلع بھرمیں رمضان المبارک میں امن امان کو مستحکم رکھنے کے لئے رینجرز اور پولیس کاسرچ آپریشن کیاگیا، پولیس ترجمان کے مطابق گذشتہ رات ڈی ایس پی سٹی اور رینجرس کمانڈر کی نگرانی میں پانچ تھانوں چوہڑجمالی ، شاہبندر، لاڈیوں ، مریدکھوسو ،اور مڑھوبولاخان کے ایس ایچ او اور نفری نے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا، شاہ عقیق، جلالی بابا کی مزارات اور ملحقہ علاقوں میں سرائے ہوٹلوں ،مسافرخانوں ، بس ٹرمینل کی تلاشی لی گئی اور سنیپ چیکنگ کرکے موٹرسائیکلوں اور مختلف گاڑیوں کے کوائف چیک کئے گئے ، علاوہ ازیں میرپوربٹھورو پولیس کے مطابق منشیات فروشوں شیرمحمد خاصخیلی اور علی محمد باگل کو سنیپ چیکنگ کے دوران باہترتھیلی کچی شراب اور دو مشتبہ سپراسٹار موٹرسائیکلوں سمیت گرفتارکرکے مقدمات درج کئے گئے ہیں ادھر پولیس ترجمان کاکہناہے کہ دودن قبل بنوں تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے مبارک خاصخیلی کو گولی مارکر زخمی کرکے موٹرسائیکل چھین لی جس پر کاروائی کرکے پولیس نے ملزمان کریم بخش جماری اور حیدرجماری کو گرفتارکرکے رپیٹراور تین کارتوس، ایک ٹی ٹی پسٹل اور چارگولیاں برآمد کرلی ہیں جبکہ چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برا?مد کرلی ہے ، دیگرملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، واضع رہے کہ عید سے قبل ضلع بھر میں مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیاہے اور مویشی چوری ، گاڑی چوری ، موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتیں مسلسل ہورہی ہیں ، جن کو روکنے کے لئے موثراقدامات نہیں کئے جاسکے ہیں۔

#