کوئٹہ،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کی کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی رحما نیہ مسجد میں دھما کے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 24 مئی 2019 22:12

کوئٹہ،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کی کوئٹہ کے نواحی علاقے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے صوبائی دار الحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی رحما نیہ مسجد میں دھما کے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے بے گناہ او رمعصوم نمازیوں کی شہاد ت اور زخمی ہونے پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کیا اپنے ایک مذمتی بیان میںانہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں باالخصوص کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں دہشت گردی اور تحزیب کاری کے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اشد ضروری ہیں تاکہ عوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیاکہ وہ دہشت گردی کے اس واقعہ میںملوث عناصر کو جلدازجلد گرفتار کرنے کیلئے بھرپورا قدامات اٹھا ئیں ۔ گورنر بلوچستان نے رحمانیہ مسجد پشتو ن آباد دھما کے کے زخمیوں کوفوری طور پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔