جی ایم فنانس او جی ڈی سی ایل ارتضیٰ کے اثاثے اربوں سے بڑھ گئے

نیب نے تحقیقات شروع کرکے نام ای سی ایل میں ڈال دیا

جمعہ 24 مئی 2019 22:19

جی ایم فنانس او جی ڈی سی ایل ارتضیٰ کے اثاثے اربوں سے بڑھ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) او جی دی سی ایل کے جی ایم فنانس ارتضیٰ کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد تک ہے یہ اثاثوں کی چھان بین نیب حکام نے شروع کر رکھی ہے اور موصوف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے تاکہ وہ باہر ملک بھاگ نہ سکیں۔

(جاری ہے)

نیب کو دی گئی پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ارتضیٰ نے کرپشن کے ذریعے اربوں روپے کے اثاچے بنائے ہیں او جی ڈی سی ایل میں اہم عہدہ انہیں شاہد خاقان عباسی کے دورمیں ملا تھا ،او جی دی سی ایل کو جوائن کرنے سے قبل ارتضیٰ دبئی میں مقیم تھے جہاں انکے تعلق شریف خاندان اور شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹوں سے استوار تھے۔

دبئی میں مخصوص خدمات کی بدولت انہیں یہ اہم عہدہ ملا ہے اور اپنے اثاثے اربوں روپے تک لے گئے ہیں ۔آن لائن کو ارتضیٰ نے بنایا کہ وہ دبئی میں جائیداد کے لین دین کا کاروبار سے منسلک رہے ہیں اور دولت انہوں نے دبئی سے کمائی ہے میرے اربوں کے اثاثے تو نہیں لیکن خدا کی رحمت ہے ۔ ارتضیٰ کے علاوہ او جی دی سی ایل کے دیگر کرپٹ افسران کے خلاف بھی تحقیقاتی جاری ہیں جن میں ایم ڈی اور جنرل منیجر جیسے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔