پاکستانی خاتون نے آئی بی ایم کا اعلیٰ ترین ایوارڈ حاصل کر لیا

جمعہ 24 مئی 2019 22:49

پاکستانی خاتون نے آئی بی ایم کا اعلیٰ ترین ایوارڈ حاصل کر لیا
لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پاکستانی خاتون کمپیوٹر سائنٹسٹ اسماء ظہیر کمپیوٹر کی عالمی کمپنی آئی بی ایم کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ’’بیسٹ آف آئی بی ایم 2019‘‘ حاصل کرنے والی دنیا کی پاکستانی پہلی خاتون بن گئیںہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی بی ایم نے اس ایوارڈ کیلئے پوری دنیا سے اپنے ایک ہزار کمپیوٹر ماہرین کو منتخب کیا جبکہ پاکستان سے یہ اعزاز اسماء ظہیر کو ملا۔

(جاری ہے)

انہیں یہ ایوارڈ 15مئی کو بالی انڈونیشیا میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں دیا گیا جس میں آئی بی ایم نے پوری دنیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اپنے کمپیوٹر ماہرین کو مدعو کیا تھا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین آئی بی ایم جینی رومیٹی نے کی۔یہاںیہ امرقابل ذکر ہے کہ پاکستان کو پہلی مرتبہ مقابلے میں شامل کیا گیا تھا اورپاکستان نے پہلے ہی سال یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ اسماء ظہیر پنجاب یونیورسٹی اور فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کر چکی ہیں۔