پسنی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف سول سوسائٹی سراپااحتجاج

جمعہ 24 مئی 2019 23:11

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) پسنی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سول سوسائٹی سراپااحتجاج ،ایس ڈی اوکیسکو اور ایل ایس کے تبادلے کا مطالبہ ،بجلی بندش جان بوجھ کر کی جارہی ہے ،اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ بھی بجلی گھنٹوں بند کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے پسنی کے سول سوسائٹی نے بجلی کے مسائل پر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے خاموشی کو انتہائی قابل مذمت امر قراردیاگیا ہے اور کہاگیا ہے کہ ووٹ اور الیکشن کے دوران تمام سیاسی پارٹیاں عوامی مسائل کے حل کے دعوی کرتے ہیں لیکن بعد میں لوگوں کو بے سہارہ اور بے یارومددگار چھوڑدیاجاتا ہے سول سوسائٹی سے وابستہ لوگوں نے بتایاکہ پسنی میں بجلی بحران کازمہ دارایس ڈی او کیسکو اور ایل ایس کیسکو ہیں جنہیں بجلی فالٹ کا پتہ بھی ہے کہ فالٹ کس وجہ سے پیداہورہاہے لیکن وہ لائن لاسس کے چکر میں بجلی فالٹ کو دور نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پسنی شہرکی ریکوری ماہانہ کروڑوں روپے ہے لیکن سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ بھی پسنی میں کیاجاتا ہے اور رمضان کے مقدس مہینے میں بھی لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنادیاگیا ہے ،لہذا چیئرمین کیسکو بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پسنی میں بجلی بحران کے زمہ دارایس ڈی اوکیسکو اور ایل ایس کیسکو کا فوری طورپر تبادلہ کیاجائے بصورت دیگر عوام کسی بھی وقت انکے خلاف سخت ردعمل دے سکتا ہے جسکی تمام تر زمہ دارایکسیئن کیسکو اور کیسکو کے دیگر حکام پر عائد ہوگا ۔