پریس کلب لٹریری کمیٹی کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 24 مئی 2019 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) لاہور پریس کلب کے صدر ارشدانصاری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک خصوصی عبادات کا مہینہ ہے ، جس میں غزوہ بدر اور فتح مکہ اور نزول قرآن جیسی اہم ترین نعمت الٰہی شامل ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ مہینہ ہمیں حقوق اللہ اور حقوق العباد میں توازن پیدا کرنا سکھا تا ہے ۔ صدر ارشد انصاری اور سربراہ لٹریری کمیٹی و سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو نے لٹریری کمیٹی کے اراکین کو عالی شان نعتیہ محفل کے انعقاد پر مبارک دی ۔

انہوں نے مہمانان گرامی کو گل دستے پیش کئے اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ لٹریری کمیٹی لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام نثار عثمانی آڈیٹویم میں پروفیسر گلزار بخاری کی صدارت میں نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا جس کے مہمانان خصوصی نجیب احمد ، ڈاکٹر صغریٰ صدف، ارشد انصاری اور ذوالفقار علی مہتو تھے۔

(جاری ہے)

فضیلت رمضان المبارک اور اسواہ حسنہ رسول اکرم ؐ کو خراج عقیدت پیش کرنے والے شعراء کرام میں ممتاز راشد لاہوری، صادق جمیل، ڈاکٹر اظہر وحید، یوسف واصفی، فریدہ خانم، پروفیسر تفاخر گوندل، عطا العزیز، طارق کامران، طاہر ناصر علی، ریحان منیر زبیری، انمول گوہر، سلمان رسول، انیس اھمد، علی اصغر عباس، نیلما ناہیددرانی، زین رضا اور دیگر شامل ہیں۔

نعتیہ مشاعرے کے آغاز میں سید اسامہ صداقت نے نعت رسول مقبول ؐ پڑھی۔ نعتیہ مشاعرے کے شرکاء میں خواجہ آفتاب حسن، علامہ صدیق اظہر، انوار قمر، رفیق خان، شاہد بخاری، اے آر گل، ناصر رضا، شہزاد فراموش، میم سین بٹ، قمرالزمان بھٹی، فاروق سپرا، اقبال بخاری ، محسن علی سمیت متعدد صحافی موجود تھے۔