چمن، ایف سی کمانڈنٹ کے قافلے پر بم حملہ ، تین اہلکار زخمی

جمعہ 24 مئی 2019 23:16

چمن، ایف سی کمانڈنٹ کے قافلے پر بم حملہ ، تین اہلکار زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ایف سی کمانڈنٹ کے قافلے پر بم دھماکہ 3 ایف سی اہلکار زخمی اطلاعات کے مطابق چمن کے علاقے شیلا باغ کے قریب کمانڈنٹ ایف سی چمن اسکوارڈ کے قافلے کے قریب موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کمانڈنٹ ایف سی محفوظ رہے تاہم دھماکہ میں ایف سی کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر کوئٹہ منتقل کر دیاگیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔