مستونگ کے گرلز اسکولز میں پراسرار وائرس کی تحقیقات کیلئے ماہرین صحت کی ٹیم کا دورہ

جمعہ 24 مئی 2019 23:18

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) مستونگ کے گرلز اسکولز میں پراسرار وائرس کی تحقیقات کیلئے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کے احکامات سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد کے خصوصی ہدایات پر ماہرین کی ٹیم ضلع مستونگ میں متاثرہ گرلز اسکولوں کا دورہ کیا ماہرین کی جانب سے ہرسطح پر وائرس کے متعلق تحقیقات کیا گیا سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے تشکیل دادہ ٹیم میں سیکرٹری ہیلتھ کے اسٹاف آفیسرڈاکٹر شوکت بلوچ۔

ایف سی پی ایس فزیشن ڈاکٹرطارق مری۔اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹرابراھیم مندوخیل۔ سائیکااسسٹ الیاس بلوچ۔

(جاری ہے)

چیسٹ اسپیشلسٹس محمودشاہوانی شامل تھے جوکہ ڈپٹی کمشنر ممتاز علی کھیتران کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر مدثرقیصرانی ڈی ایچ او ڈاکٹر منظور بلوچ ڈی ای او محمدزمان ترین ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرساجدہ پروین مینگل ایس ایچ او عبدالقدوس دہوار کے ہمراہ وائرس سے متاثرہ گرلز ہائی اسکول کلی بہرام شہی اور گرلز اسکول کلی اشکنہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے اسکولز کے عمارت کا معائنہ کیا ٹیچرز اور طالبات سے ملے اور اچانک پہلنے والی وائرس کے متعلق آگائی حاصل کی واضع رہیکہ کچھ دن قبل اچانک پہلنے والی مزکورہ وائرس سے متاثرہ طالبات کے والدین نے بچیوں کی تسلی بخش علاج و معالج نہ ہونے پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے احتجاجن بلاک کیا تھا تاہم انتظامیہ سے مزاکرات اور طالبات کی سی ایم ایچ میں سرکاری اخراجات پر علاج معالجے کی شرط پر روڈ کھول دیا گیا تھا جس پر سیکرٹری صحت کی جانب سے ماہرین پر مشتمل اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس نے آج متاثرہ اسکولوں کا دورہ کیا اور شہید نواب غونث بخش رئیسانی ہسپتال میں زیرعلاج طالبات کی چیک اپ کی اور انہیں ٹریٹ منٹ کیا تحقیقات کے بعد ماہرین کا کہنا تھا کہ ایریٹینٹ کنٹیکٹ ڈرماسٹس وائرث کی وجہ سے طالبات متاثر ہوئی ہے یہ ایک ایساوائرس ہے جوکہ منٹوں میں ایک سے دوسرے شخص کو متاثرکرتی ہے ماہرین کی مشاورت کے بعد ڈی ای او نے متاثرہ اسکولوں کیلئے چار دن کی چھٹی کا بھی اعلان کیا دری اثنا ضلعی انتظامیہ اور ماہرین نے یوتھ نیوز نیٹ ورک کی ٹیم اور عوام کو وائرس کے متعلق آگاہ کیا۔