وزیراعظم نے پاک ایران سرحد پر سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی
ایران امریکا کشیدگی کے پیش نظر خطے کے تمام ممالک سے کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کر دی
محمد علی جمعہ 24 مئی 2019 23:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم کے حالیہ دورہ ایران سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں وزیرا عظم عمران خان نے پاکستان اور ایران کے دوطرفہ شاندار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ ایران کے دوران ہونے والے مختلف فیصلوں پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے جس سے تمام شعبوں میں تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ پاک ایران سرحد پر سکیورٹی سے متعلقہ امور، نئی بارڈر مارکیٹس کے قیام ،مقامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور نئے بارڈر پوانٹس کھولنے سمیت عوام اور زائرین کی نقل وحرکت کی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سیاست اور اقتصادی شعبہ میں فعال تعلقات ڈویلپ ہوںگے ۔علاقائی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان نے خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ خطے میں کشیدگی میں اضافہ پہلے سے ہی کشیدگی کے شکار خطے میں کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام طرفین کو موجودہ صورتحال میں کمی لانے کیلئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسائل کے عالمی قوانین کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے اور سفارتی کوششوں سے حل کیلئے کاوشیں کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں اپنے دوستانہ تعلقات کو استعمال میں لاتے ہوئے برادر ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے تعاون پر تیار ہے ۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.