اسلام آباد،چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے حوالے سے ویڈیو جعلی ہے، فروغ نسیم

وہ بہت ایماندار شخص ہیں ان کو کام کرتے رہنے دیا جانا چاہیے ، وزیر قانون

جمعہ 24 مئی 2019 23:43

اسلام آباد،چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے حوالے سے ویڈیو جعلی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے حوالے سے ویڈیو جعلی ہے وہ بہت ایماندار شخص ہیں ان کو کام کرتے رہنے دیا جانا چاہیے ،حکومت نے نیب پر نہ کوئی پریشر ڈالا ہے اور نہ ہی ڈالے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سیگفتگو کرتے ہوئے فروغ سلیم نے کہا کہ چیئر مین نیب بہت ایماندار ہیں ان کو کام کرتے رہنے دیا جائے حکومت نے نیب پر نہ کوئی پریشر ڈالا ہے اور نہ ڈالے گی نیب ایک خو د مختار ادارہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس خاتون کی ویڈیو ہے اس کے حوالے سے یہ بات سامنے آگئی ہے کہ اس کاشوہر معافیاں مانگ رہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کی تحقیقات چل رہی ہیں حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔ فروغ نسیم نے کہاکہ حکومت نے نیب پر نہ کوئی دباوڈالا ہے اور نہ ہی ڈالے گی، چیئرمین نیب ایک ایماندار آدمی ہیں اور ایسے آدمی کی ہی نیب کو ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :