Live Updates

اسلام آباد،کچھ لوگ نیب کودفن کرنا چاہتے ہیں ، عندلیب عباس

جمعہ 24 مئی 2019 23:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہاہے کہ کچھ عناصر ملی بھگت سے نیب کو دفن کرنا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی سیگفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ اپوزیشن خوش ہورہی ہے کہ چیئر مین نیب اب چلے جائیں گے اپوزیشن قانونی طریقے سے جو کارروائی کرنی چاہتی ہے کرے۔

(جاری ہے)

انہوں ے کہا ملک میں جوبھی کرپش ہے یہ سب ن لیگ اور پی پی کا کیا دھرا ہے حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ کرپشن نامنظور، ہم اپوزیشن کی آئینی و قانونی کارروائی میں مداخلت نہیںکریں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ملی بھگت سے نیب کو دفن کرنا چاہتے ہیں کرپٹ ٹولہ اقتدار میں آکر احتساب ختم کرنا چاہتاہے علیم خان کے خلاف کاررائی سے اپوزیشن بے چین ہوگئی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات