پاکستان کو ایک نیا شعیب اختر مل گیا، محمد حسنین نے تیز ترین گیند کروانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

افغانستان کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ کے دوران نوجوان فاسٹ باولر نے 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی، حالیہ چند برسوں کے دوران کسی بھی پاکستانی گیند باز کی جانب سے اس رفتار سے گیند بازی نہیں کروائی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 مئی 2019 23:36

پاکستان کو ایک نیا شعیب اختر مل گیا، محمد حسنین نے تیز ترین گیند کروانے ..
برسٹل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی 2019ء) پاکستان کو ایک نیا شعیب اختر مل گیا، محمد حسنین نے تیز ترین گیند کروانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، افغانستان کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ کے دوران نوجوان فاسٹ باولر نے 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی، حالیہ چند برسوں کے دوران کسی بھی پاکستانی گیند باز کی جانب سے اس رفتار سے گیند بازی نہیں کروائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف ورلڈکپ کے پہلے پریکٹس میچ میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ باولر محمد حسنین نے اپنی تیز رفتار گیند بازی سے سب کو حیران کر دیا۔ محمد حسنین نے تیز ترین گیند کروانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ افغانستان کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ کے دوران نوجوان فاسٹ باولر محمد حسنین نے 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی۔

(جاری ہے)

حالیہ چند برسوں کے دوران کسی بھی پاکستانی گیند باز کی جانب سے اس رفتار سے گیند بازی نہیں کروائی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ محمد حسنین کو اب پاکستان کا نیا شعیب اختر قرار دیا جانے لگا ہے۔ تاہم دوسری جانب ورلڈکپ کی تیاریوں کے دوران پاکستان کو زبردست دھچکا پہنچا۔ ورلڈکپ کے پریکٹس میچ میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں کرکٹ میچ میں شکست ہوئی۔

افغانستان نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 263 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ نے 74 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔  واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف حالیہ مایوس کن سیریز کے بعد پاکستان نے مشن ورلڈ کپ کا آغاز کر دیا ہے۔

ورلڈکپ 2019 ءکا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہوگا تاہم اس سے قبل تمام ٹیمیں اپنے اپنے وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں۔پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں بھی برسٹول کے کاﺅنٹی گراونڈ میں مدمقابل آئیں۔ گرین شرٹس 26 مئی کو اپنا دوسرا وارم اپ میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلیں گے۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں، وہاب ریاض اور محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت سے بولنگ اٹیک مضبوط ہوا ہے۔

ورلڈکپ کے لیے پاکستان سکواڈ سرفراز احمد( کپتان)، فخر زمان، امام الحق، آصف علی، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، وہاب ریاض، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔ افغانستان کے سکواڈ میں گلبدین نائب(کپتان )، محمد شہزاد، نور علی زدران، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، اصغر افغان، حشمت اللہ شہیدی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، راشد خان، دولت زدران، آفتاب عالم، حامد حسن اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔